تمام سیاسی جماعتیں مل کربھی الیکشن لڑیں توہمارے سونامی کونہیں روک سکیں گی۔ عمران خان

لاہورمیں مقامی ہوٹل میں شوکت خاتم کینسرسمپوزیم میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن جیتنے کے بعد معاشرے سے کرپشن کے کینسرکوجڑسے اکھاڑپھینکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس کلچرکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جس میں سپریم کورٹ جب کسی بڑے چورکے خلاف فیصلہ دیتی ہے تواسے جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔ اصغرخان کیس کے فیصلے کے بعد اگرشریف برادران میں ذرا سی بھی اخلاقی جراءت ہوتو انہیں چاہیے کہ وہ سیاست چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا سوئس حکومت کوخط لکھنے کے بعد آصف علی زرداری غیرجانبدارنہیں رہے، اب الیکشن ہرصورت مقررہ وقت پرہی ہونےچاہیں۔ انہوں نے کہا شوکت خانم ہسپتال کا آئندہ سال ہونے والا سمپوزیم ایک نئے پاکستان میں ہوگا۔