اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے، تصادم سے تباہی ہوگی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف

بلوچستان کے علاقے گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام ادارے پاکستان کے ہیں، ان میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے بہترین کردار ادا کیا اور فوج نے ملکی سلامتی کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ تنکا تنکا جمع کرکے جمہوریت اکٹھی کی ہے، اداروں میں ٹکراؤکے باعث تباہی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوتا۔ وزیراعظم نےکہا کہ قوم کومتحد ہوکر بلوچ عوام کا احساس محرومی دورکرنا ہوگا۔ غلطیوں سے سیکھ کرقومیں ترقی کرتی ہیں۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ملک دشمن قوتیں ہمیں آپس میں لڑا تو نہیں رہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پرگوادر کو بِگ سٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گودار فش ہاربر کو گوادرپورٹ اتھارٹی میں ضم کرنے کا اعلان بھی کیا۔