سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن وامان کے پیش نظر کراچی ، حیدرآباد اور خیرپور میں کل سے ستائیس نومبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

حکومت سندھ نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی، خیر پور اور حیدر آباد میں ستائیس نومبر تک ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے، ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدرات امن و امان کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ ڈبل سواری پر پابندی شہر میں جاری بدامنی اوربالخصوص محرم الحرام میں سکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔