عمران خان بھاگنے کے بجائے انتخابات کی تیاری کریں،انہیں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ رانا ثناء اللہ
اپنے ایک بیان میں پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو بنانے والے ریٹائر ہو چکے ہیں،وہ بھی اپنے بنانے والوں کی طرح جلد ریٹائر ہو جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے بھاگنے کی تیاریاں نہ کریں ،خاطر جمع رکھیں ،آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ،عمران خان کہیں نظر نہیں آئیں گے۔