کراچی میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ابتک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نارتھ کراچی مدینہ اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکےپچیس سالہ خاتون ندا کو قتل کر دیا، بلدیہ ٹاون کے علاقے بسم اللہ اسٹاپ کے قریب ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ کریم آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ماڑی پور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا،جس کی شناخت نیاز خان کے نام سے ہوئی ہےجبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے شخص کی شناخت شاہ نذیر سے ہوئی ہے۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے پینتیس سالہ شخص ہلاک ہوا،مقتول کو انور کے نام سے شناخت کیا گیا۔ جمعرات کی شب ایسٹ زون پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اکتیس ملزمان کو حراست میں لے لیا، ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق گرفتار ملزمان میں تین مفرور اور اشتہاری بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دس پستول، بیالیس راونڈز، منشیات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔