محرم الحرام میں ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لیے موبائل فون سروس مطعل کی جاسکتی ہے جبکہ مساجد اور مدارس میں مہمانوں کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت داخلہ

وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں ملک بھر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیا ایس او پی جاری کیا ہے۔ ایس او پی کے مطابق اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ مساجد اورمدارس میں مہمانوں کو ٹھہرنے کے لیے متعلقہ تھانے سے اجازت لینا ہوگی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں شیعہ سنی فساد کرائے جانے کا خدشہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام ضلعی سطح پر علماء کرام کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ایس او پی کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور لاؤڈ اسپیکر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر موبائل فون سروس بھی معطل کی جاسکتی ہے۔