عمران خان نے دھرنوں اور الزام تراشیوں میں وقت ضائع کیا۔ اب حکومت کو عوام کی خدمت کرنے دیں۔ حمزہ شہباز

پارلیمٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کے لیے بڑا دن ہے۔ ایاز صادق کی جیت نہیں جمہوری اقدار کی جیت ہوگی۔ ہمارے سر شکر سے جھکے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے اسنیپ الیکشن کڑوی گولی ہوتی ہے۔ اوکاڑہ میں تحریک انصاف کا امیداوار تیسرے نمبر پر آیا۔ عمران خان کو اب شکست تسلیم کرلینی چا ہیے۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو عوام کی خدمت کرنے دیں اور لوگوں کی جمہوریت سے وابستہ امیدوں کوپورا ہونے دیں۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دھاندلی کا شور مچاتی رہی لیکن دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔