ملک کے بڑے تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہییں،آل پارٹیز کانفرنس پارلیمنٹ کا نعم البدل نہیں ہوسکتی: شفقت محمود

قومی اسمبلی میں تقریرکرتے ہوئے شفقت محمود نے سپیکرمنتخب ہونے پرسردارایازصادق کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہاکہ حلف اٹھانے کے بعد سپیکرسیاست سےبالاترہوکرسارے ہاؤس کامحافظ بن جاتا ہے۔ توقع ہے ایاز صادق منصب کو سب کی بھلائی کے لیے استعمال کریں گے۔ شفقت محمودنےکہاکہ تحریک انصاف جو کچھ بھی کررہی ہے اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ تحریک انصاف آئین کی بالادستی اورقانون کی حکمرانی پریقین رکھتی ہے۔ ہم سب نے ملکر پارلیمنٹ کومزید فعال بناناہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں مزید اصلاحات لائی جائیں۔