ایاز صادق کا دوبارہ اسپیکر منتخب ہونا پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے:خورشید شاہ

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اسپیکر منتخب ہونے پر ایاز صادق کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ اسپیکر منتخب ہونا پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے۔ شفقت محمود کا شکست تسلیم کرنا بھی جیت ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت نےاب تک کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا۔حکومت پر آئندہ بھی تنقید ہونی ہے جس سے اسپیکر کا کام کٹھن ہوگیا ہے ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر جلد از جلد کام مکمل ہونا چاہیے ۔ہم نے ہمیشہ اداروں اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔ملک کی خاطر سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔