خیبرپی کے،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی،مغربی اورزلزلہ متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ بدھ سے جمعہ کے دوران زلزلے سے متاثرہ بالائی خیبرپی کے اورفاٹا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن جبکہ باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم ایجنسی میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات اور پاراچنار میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔