لاہور ميں منہدم ہونيوالی فيکٹری کا ملبہ اٹھانے کیلئے ريسکيو آپريشن آخری مراحل ميں داخل ہوگيا

لاہور ميں سندر انڈسٹریل اسٹیسٹ میں منہدم ہونيوالی فيکٹری کی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تيز کرديا گيا۔ ملبہ ہٹانے کيلئے بھاری مشينری کيساتھ چھوٹی مشينیں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے سرچ آپريشن ميں سونار ٹيکنالوجی کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ فيکٹری کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونيوالوں کی تعداد باون ہوچکی ہے۔ اپنے پياروں کی تلاش کيلئے لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ ضلعی انتظاميہ کے مطابق ريسکيو آپريشن نوے فيصد تک مکمل کرليا گيا ہے۔ ریسکيو حکام کے مطابق مزيد افراد کے زندہ رہنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہيں۔