کراچی میں کے ایم سی ساؤتھ زون کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

ساؤتھ زون آفس کراچی کے سامنے احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوماہ سے صدر اور لیاری ٹاؤن کے ملازمین کو تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ساؤتھ زون کے کنوینر محمد الیاس نے کہا کہ متعدد ملازمین کے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کے باعث اسکولوں سے نکال دیا گیا ہے ۔دکانداروں نے گھر کا راشن دینا بھی بند کردیا ہے جبکہ حالات سے تنگ آکر دو ملازمین نے خودکشی کرلی ۔ انہوں نے وزارت بلدیات سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تنخواہوں سمیت تمام واجبات ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔