کسان پیکج کاشتکاروں کی مالی مشکلات دور کرنے کےلیے انقلابی قدم ہے:شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نارووال کے کسانوں میں کسان پیکج کے تحت چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ساڑھے بارہ ایکڑاراضی کےمالک کو پانچ ہزارروپےفی ایکڑ کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔ کاشتکار کو نقصان پہنچا تومعیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کھاد کی بوری پرپانچ سو روپے سبسڈی دی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان کے ہرنقصان کا ازالہ کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کسانوں کے درد کو سمجھتے ہیں۔ زراعت کے بغیر پاکستان کی معیشت کی ترقی ممکن نہیں ہے۔