جڑواں شہروں میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں

اسلام آباد کے پولی کلینک میں پانچ جبکہ پمز اسپتال میں دس افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید انسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بینظیراسپتال میں بتیس، ہولی فیملی اسپتال میں پندرہ جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بارہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے ۔ تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ناکافی انتظامات سے شہری پریشان جبکہ انسداد ڈینگی مہم بھی غیر موثر ثابت ہوئی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد چار ہزار تین سو دو ہو گئی۔ اب تک دس افراد ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔