کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں MQM کے ایک کارکن کو 21 جبکہ دوسرے شریک ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے ملزم نفیس الغنی اور عدنان کو پیش کیا گیا،،، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم نفیس الغنی کو دھماکا خیزمواد رکھنے کے جرم میں چودہ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید بامشقت اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،،، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سزا مزید چار ماہ تک بڑھائی گئی ہے،،، دوسرے ملزم عدنان کو اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں سات سال قید بامشقت اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔۔۔ استغاثہ کے مطابق پولیس نے ملزمان کو آٹھ مئی دوہزار چودہ کو مین شاہراہ عراق نزد نوبہار ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم نفیس کے قبضے سے آٹھ ایم ایم رائفل، گرنیڈ جبکہ ملزم عدنان سے تیس بور پستول برآمد ہوئی تھی؎