بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط قرار دیدیا

ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی صدر ششانک منوہر نے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق ایک مرتبہ پھر اپنے پرانے موقف کو دہرایا، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ کیلئے بھارتی بورڈ حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے فیصلے پر ہی عملدرآمد کرے گا، ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے انہیں حکومت کی جانب سے اجازت کی ضرورت ہے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز ممکن نہیں۔۔۔