ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک

سنیل نارائن کا باﺅلنگ ایکشن سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں رپورٹ کیا گیا ۔ آئی سی سی قوانین کے تحت سنیل نارائن کو اگلے چودہ روز میں بائیو مکینک ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو سے تین ہفتے میں آئے گی۔ اس دوران وہ بالنگ کراسکتے ہیں۔ نارائن کے ایکشن پر پہلی مرتبہ دو ہزار چودہ کی چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کے دوران سوالات کھڑے ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ سکواڈ سے خارج کر دیا تھا۔ دوسری مرتبہ آئی پی ایل کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا