ہالی ووڈ فلم "سپیکٹر" نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ ایک ہفتے میں سات کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرڈالا

سپیکٹر جیمز بانڈ سیریز کی چوبیسویں فلم ہے۔ فلم ہدایتکار سیم میڈیس کی دوسری اور اداکار ڈینئیل کریگ کی بطور جیمز بانڈ چوتھی فلم ہے۔ فلم باکس آفس پر پہلے نمبر پر آئی لیکن سکائی فال کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی جس نے پہلے ہفتے آٹھ کروڑ چوراسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا. کامک فلم دی پی نٹس مووی ساڑھے چار کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آئی. سائنس فکشن فلم دی مارشین گزشتہ کئی ہفتوں سے باکس آفس کی ٹاپ فلموں میں ہے۔ فلم نے اس ہفتے ترانوے لاکھ ڈال بزنس کیا