سسپنس سے بھرپور ڈرامہ فلم "کون کَشن" کا نیا ٹریلر جاری

سچے واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک امریکی نیورو پتھالوجسٹ ڈاکٹر بینیٹ کے گرد گھومتی ہے، جو فٹبال کے دو کھلاڑیوں کے دماغ میں ہونے والی ایک جان لیوا بیماری کو دریافت کرتا ہے
ڈاکٹر بینٹ فٹبال حکام کو سر پر بار بار چوٹ لگنے کی صورت میں پیدا ہونے والی بیماری سے آگاہ کرتا ہے، لیکن لالچی حکام بنا ثبوت کے ڈاکٹر کی ایک نہیں سنتے، اور کھلاڑیوں کیلئے کوئی حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کرتے، فٹبال انتظامیہ میں ہلچل تب مچتی ہے، جب پُراسرار دماغی بیماری میں مبتلا دو امریکی کھلاڑی بنا کسی وجہ کے خودکشی کرلیتے ہیں، ہدایتکار پیٹر لینڈسمین کی اس خوبصورت فلم میں ڈاکٹر بینٹ کا کردار معروف اداکار وِل سمتھ نے نبھایا ہے، سسپنس سے بھرپور یہ خوبصورت فلم کرسمس کے موقع پر یعنی پچیس دسمبر کو ریلیز ہوگی۔