وزيراعظم نوازشريف کی صدارت ميں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں نيشنل ايکشن پلان پر پيشرفت کا جائزہ

وزيراعظم نوازشريف کی زيرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد ميں ہوا، جس ميں آرمی چيف جنرل راحيل شريف، وفاقی وزراء چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور ديگر اعلیٰ حکام شريک ہوئے، اجلاس ميں نيشنل ايکشن پلان پرپيشرفت کا جائزہ ليا گيا، اس کے علاوہ قومی سلامتی کے امور سميت دہشتگردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کا بھی جائزہ ليا گيا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چيف جنرل راحيل شريف کے مجوزہ دورہ امريکا کے ايجنڈے پر بھی غور ہوا، آرمی چيف کے دورہ امريکہ ميں دہشت گردوں کے خلاف کاميابيوں کو اجاگرکيا جائے گا، پاکستان کی دفاعی ضروريات کے حوالے سے بھی امريکی قيادت کوآگاہ کيا جائے گا جبکہ دہشت گردی ميں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ بھی زيربحث آئے گا۔