تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی پارٹی رکنیت معطل

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی پارٹی رکنیت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے معطل کی گئی ہے، رکنیت معطل ہونے کا نوٹیفکیشن وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان پر بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے کے دوران رشوت لینے کا الزام تھا جس پر فیاض الحسن چوہان کو پارٹی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، فیاض الحسن چوہان نے اس کی ذمہ داری عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پرعائد کی تھی تاہم اپنی سچائی کو ثابت کرنے کیلئے انہوں نے قرآن مجید پر حلف اٹھایا اور بعدازاں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوگئی، جس پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے۔