امریکی صدارتی انتخابات: تکنیکی خرابیوں کی شکایاتٓ کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ مشینیں خراب ہوگئیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر آئے لوگوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا،،اس پریشانی کی وجہ بنی خراب ووٹنگ مشینز جس کی وجہ سے شہری کئی گھنٹے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے زیادہ تر شکایات سوئنگ ریاستوں، فلوریڈا،ورجینیا،،شمالی کیرولائنا سے موصول ہوئیں،اس کے علاوہ ریاست یوٹاح کی تمام کاؤنٹز میں ووٹنگ مشینوں کی خرابی کی شکایات بھی ملیں میری لینڈ کے گرین بیلٹ پولنگ اسٹیشن پر صرف ایک ہی سکینر رکھا گیا تھا جس سے شہری ذلیل و خوار ہوتے رہے، ،پولنگ کے دوران عملے کی جانب سے اقلیتوں سے غیر مناسب رویہ اپنانے کی خبریں سامنے آئیں،ووٹرز رائٹس گروپ کے مطابق پینسلوینا میں اقلیتی ووٹرز سے شناخت کیلئے خصوصی فارم مانگا جس کی ضرورت نہیں تھی