حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا139واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

شاعرمشرق، مصور پاکستان، حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا ایک سو انتالیس واں یوم پیدائش آج روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے نے روایتی جوش وخروش کے ساتھ گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، پاک بحریہ اور پاکستان رینجرز کے دستوں نے مزار اقبال کے باہر پوزیشنز سنبھالے رکھیں، کموڈور ساجد محمود شہزاد نے پاکستان نیوی کے دستے اور اعزازی گارڈز کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستان رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا اور سلامی لی، گارڈز تبدیلی کی تقریب کے بعد سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور ساجد محمود شہزاد نے چیف آف دی نیول سٹاف، پاکستان نیوری کے آفیسرز اور سی پی او کی جانب سے مزاراقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے، گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اعلیٰ عسکری وسول عہدیداران، سکول کے بچوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔