جعلی شناختی کارڈ رکھنے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں افغان خاتون شربت گلہ کو چھبیس اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے شربت گلہ کو جرم ثابت ہونے پر پندرہ دن قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ سزا مکمل ہونے پر شربت گلہ کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی حکام نے طورخم بارڈر پر شربت گلہ کو افغان سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا۔ شربت گلہ کے چاروں بچوں کو پہلے ہی افغانستان بھجوا جا چکا ہے۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ایک وزیر اور اراکین اسمبلی نے شربت گلہ کی عیادت بھی کی۔