کرنسی اسمگلنگ کیس:ماڈل گرل ایان علی کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل نہ ملنے پر وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ سماعت کے دوران ملزمہ ایان علی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمہ ایان علی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بائیس نومبر تک ملتوی کردی گئی