وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مزار اقبال پر حاضری۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان کیساتھ مزار اقبال پر حاضری دی ،، اس موقع پر انہوں نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی بھی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقبال کی شاعری پرعمل کرنےکاعہد کرنا ہوگا،علامہ اقبال کےافکارپرعمل پیراہونےکی ضرورت ہے،شاعرمشرق کےاشعارہمارےلیےمشعل راہ ہیں، اقبال کی تعلیمات پرعمل کرکےملک میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر موجود کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ مزار اقبال کو عام عوام کیلئے بند کر دیا گیا، دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک کا اچانک دورہ کیا اور تعمیرانی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ تاریخی نوعیت کے اس اہم ترین منصوبے کے تعمیراتی کام کوجلد سے جلد مکمل کیا جائے