لاہور پولیس کے اہلکاروں کو خریداری میں رعایت دلانے کیلئے ڈسکائونٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ

لاہور لاہور پولیس کے اہلکاروں کو خریداری میں رعایت دلانے کے لئے ڈسکاؤنٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ جس کے لئے پولیس حکام نے مشہور برانڈز کی اشیاء تیار کرنے والی کمپنیوں کی انتظامیہ سے مذاکرات شروع کردیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو خریداری میں رعایت دلوانے کیلئے مختلف مشہور برانڈز کے ڈسکاؤنٹ کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ پولیس ملازمین کے لیے ڈسکاؤنٹ کارڈ بنانے کے ساتھ مشہور برانڈز کی انتظامیہ کو قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن میں رعایتی سٹال لگانے کی بھی درخواست کی جائے گی۔