ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کی خبر سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار ہوگئیں۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکرٹیک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری نے دنیا کی معیشت کو ہلا کررکھ دیا۔ گزشتہ روز ہلیری کے فیورٹ ہونے کی خبر پراوپر جانے والی سٹاک مارکیٹس آج ڈونلڈ ٹرمپ کے برتری پر کئی پوائنٹس گرگئیں۔ آسٹریلین سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو چونیس ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جاپان کے نیکی سٹاک میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد کمی دیکھی گئی۔ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ بھی تین اعشاریہ پانچ فیصد گراوٹ کا شکار ہوگئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ بھی مندے کا شکار ہوگئی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کی خبر سے سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ ٹرمپ کی برتری کے خبر سے بین القوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گرگئی ۔