جیسے جیسے امریکی صدارتی انتخابی نتائج واضح ہوتےگئے،ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی۔

امریکی صدارتی انتخابات کےنتائج آنےکا سلسلہ شروع ہوا تو کہیں جشن کا آغاز ہوا اور کہیں اداسی نے ڈیرے ڈالے، ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوارہلیری کلنٹن کوجیسے جیسے مختلف ریاستوں میں شکست ہوئے تو ان کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی،کچھ سپورٹرز تو ایسے بھی دیکھے گئے جو دل برداشتہ ہو کر سرعام ہی رونے لگے، دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ٹرمپ نے میدان مارا تو ان کے کیمپ میں جشن کا آغاز ہوگیا ہے،ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور رقص کرتے جیت کی خوشیوں میں جشن مناتے رہے۔۔