امریکی صدارتی الیکشن میں سرخ اور نیلے رنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے

امریکا میں صدارتی الیکشن کے لحاظ سے ریاستیں سرخ اور نیلی ریاستوں میں منقسم ہیں۔ سرخ ریاستیں ری پبلکن پارٹی کی حامی ہیں جبکہ نیلی ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کا رجحان پایا جاتا ہے۔ سرخ ریاستوں کی تعداد نیلی ریاستوں، یعنی ڈیمو کریٹس ریاستوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اب کچھ ریاستوں کو جامنی رنگ سے دکھایا جاتا ہے۔ یہ وہ ریاستیں ہیں جہاں کبھی ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہوتی رہی، تو کبھی ری پبلکنز نے میدان مارا۔ نیلی ریاستیں زیادہ تر دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں اور ان ریاستوں میں تارکین وطن اور اقلیتیں بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہیں۔ سرخ ریاستیں دیہی، زرعی اور مقامی آبادی پر مشتمل ہیں جو ماضی میں ڈیموکریٹک پارٹی کی حمایت کرتی رہی ہیں۔ دوسری جانب دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخابات کے دوران چند سرخ ریاستیں نیلی ہوگئیں کیونکہ وہاں کئی ری پبلکنز امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔