صدر اور وزيراعظم نوازشريف کے درمیان ملاقات۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال اور سی پیک منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں صدر ممنون حسين اور وزيراعظم محمد نوازشريف کی ملاقات ايواِن صدر ميں ہوئی، ملاقات میں ملک میں امن وامان کی صورت حال، اقتصادی اموراور دیگر اہم قومی امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپريشن ضرب عضب کی کاميابيوں پر اطمينان کا اظہار کیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت مظالم کی شدید مذمت بھی کی گئی جبکہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نوازشریف کی سربراہی میں اقتصادی ٹيم ملکی ترقی میں قابِل قدر کردار ادا کر رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستانی معاشی ترقی پر اعتمار کا اظہار مثبت قدم ہے۔