امریکی صدارتی انتخابات:اب تک کے نتائج کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل ہے۔

کون بنےگاسپرپاور کا سربراہ، فیصلہ ہونے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، امریکی صدارتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد بیشتر ریاستوں کے نتائج آگئے ہیں جبکہ کچھ ریاستوں میں کامیابی کا فیصلہ ہونا باقی ہے،ری پبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹس کی ہلیری کلنٹن پر واضح برتری حاصل ہوگی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے نارتھ ڈکوٹا،ساؤتھ ڈکوٹا،ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما، انڈیانا،کنٹکی،مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اور ویسٹ ورجینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں، انتخابات میں فیورٹ سمجھی جانےوالی ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن نےکنیٹی کٹ،نیویارک،ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا، الینوائے، میری لینڈ،نیوجرسی،میسا جیوسٹس، روڈ آئی لینڈ اور ورمونٹ میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی سمیٹی۔
ڈیموکریٹ کی سمجھی جانےوالی اہم ریاست جوجیا میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نےمیدان ماراجبکہ کیلفورنیامیں دونوں کےدرمیان مقابلہ جاری ہےجہاں الکیٹورل سیٹوں کی تعداد 55 ہے، کسی بھی امیدوار کو صدر بننے کے لیے دو سو ستر سیٹس درکار ہیں۔