سرحد کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر دفتر خارجہ طلب کیا گیا

سرحد پر بھارت آپے سے باہر ہو گیا ، ایل او سی پر جنگ بندی کی بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی ایک مرتبہ پھر دفتر خارجہ طلبی کی گئی ، جے پی سنگھ کو ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا،جبکہ پاکستان نے ایل اور سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی قابل مذمت ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ،، اور ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے سےباز رہے ،،،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنی افواج کو ایل او سی کی خلاف ورزیاں روکنے کی ہدایت کرے،، پاکستانی کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا ،