امریکی الیکشن میں ایک مرتبہ پھر سوئنگ ریاستوں نے پانسہ پلٹ دیا

امریکی انتخابات میں ٹرمپ کارڈ چل گیا۔ اہم ریاستوں کے ساتھ سوئنگ سٹیٹس نے ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سوئنگ ریاستیں ایسی ریاستیں ہیں جنہیں الیکشن کا اصل میدان کہا جاتا ہے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں اوہائیو میں باون فیصد،فلوریڈا میں انچاس فیصد نارتھ کیرولینا میں اکاون فیصد،پینسلوینیا میں انچاس فیصد،لوا میں باون فیصد ووٹ حاصل کئے۔ سوئنگ ریاستوں میں کچھ میں ہلیری کلنٹن نے بھی کامیابی حاصل کی۔ ریاست نیوڈا، ورجینیا اور کلوراڈو میں ہیلری کامیاب رہیں تاہم ان ریاستوں میں کامیابی بھی ہلیری کلنٹن کے کام نہ آئی۔