گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عہدے سے ہٹانےکیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد دوہری شہریت کے حامل ہیں اور این آر او سے مستفید ہوئے ہیں. عشرت العباد کے خلاف کرپشن اور دیگر الزامات سامنے آئے ہیں.درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنر سندھ عشرت العباد آئین کے آ رٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ عشرت العباد کے خلاف دی جانے والی درخواست پر وفاقی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کرے۔