پاکستان کو نواز شریف اور زرداری جیسوں کا نہیں "اقبال کا پاکستان" بنائیں گے۔ عمران خان

یوم اقبال پر علامہ اقبالؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی ترقی اور عروج کا ضامن ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی طرح آج بھی علامہ اقبالؒ کا پیغام پوری طرح مؤثر اور قابل عمل ہے۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی دانش و حکمت سے فرد و ملت میں قائم لازوال ربط اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے کسمپرسی اور پست ہمتی کی شکار قوم کو جذبہ حریت سے ہمکنار کروایا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستان کو اقبال کا دیس بنانے والوں کیلئے کلام اقبال کی جانب رجوع کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کو وطن عزیز کیلئے کارآمد بنانے کیلئے پیغام اقبال سے جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی کی روشنی میں پاکستان اور اسکے باشندوں کا وقار بحال کریں گے