امریکی الیکشن: ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو شکست دیکر صدر کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ امریکی اخبار

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی کرسی کی جنگ جیت لی ہے۔ری پبلکن امیدوار ہیلری کلنٹن امریکی صدارت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پینتالیسویں صدر بن گئے ہیں۔ خواتین کے حوالے سے متنازعہ خبروں میں رہنے کے باجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ٹرمپ کے حامیوں نے جشن منا ئی،جبکہ اہم رہنماوں کی جانب سے ٹرمپ کو مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن کے کیمپ میں مایوسی ہی مایوسی رہی۔ ہیلری کے حامی کیمپ سے واپس جانے لگے۔