صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی یقینی فتح نے امریکہ میں مقیم تارکین وطن کی نیندیں اڑا دیں

ٹی وی سکرینوں پر جیسے جیسے ٹرمپ کی فتح کے آثار نمایاں ہورہے تھے ویسے ویسے تارکین کی پریشانی بڑھتی جارہی تھی،،امریکی میڈیا کے مطابق نتائج سامنے آتے ہی امریکہ میں ویب سائٹس پرلفظ امیگریٹ سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ، امریکہ کے ہمسائے میں واقع ملک کینیڈا کی آفیشل امیگریشن ویب سائٹ کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے وزٹ کیا کہ ویب سائٹ ہی کریش ہوگئی،لوگ کینیڈین امیگریشن اور مستقل شہریت حاصل کرنے کیلئے بے تاب نظر آئے،، کینیڈین شہریت کیسے حاصل کی جائے،ٹوئٹرپر بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا ۔رواں سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ اس بری طرح سے کریش ہوئی ہے ، پہلی دفعہ بھی اسکی وجہ ٹرمپ ہی بنے تھے جب ری پبلکن کی جانب سے صدارت کیلئے انکا نام فائنل ہوا تھا،،ڈونلڈ ٹرمپ نے نتخابی مہم کے دوران امریکہ سے تارکین وطن کی بیدخلی کو اپنا سب سے بڑا انتخابی نعرہ بنایا تھا۔