ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کا اعلان کردیا

ٹرمپ ہیڈ کوارٹر میں پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی انتخابی مہم نہیں تحریک چلائی جس میں ہر مذہب اور زبان بولنے والے لوگ شامل تھے، امریکی عوام کومایوس نہیں کروں گا،ڈیموکریٹ امیدوار کی تعریف کرتے ہوئے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ ہلیری نے فون کر کے مبارکباد دی،انہوں نے ملک کے لیے اہم خدمات انجام دیں، ڈیموکریٹس کے ساتھیوں سے کہوں گا کہ متحد ہوجائیں۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ کوئی بھی چیز حاصل کرنامشکل نہیں، ایمانداری کےساتھ قابل لوگوں کوموقع دوں گا اور رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر امریکی قوم کی خدمت کی جائے گی، ملک کے روشن مستقبل کے لئے محنت کی ضرورت ہے، دنیا کے تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات رکھیں گےاس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پچھلےچند گھنٹےبہت مشکل تھے،بھرپور سپورٹ پراپنی فیملی اوردوستوں کاشکریہ اداکرتاہوں، امریکا کے لئے اقتصادی پلان موجود جلد نئے تعمیراتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔