نواز شریف نےسرگودھا مصحف ائیر بیس کا دورہ کیا ،اورافسران اورجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا

وزیراعظم نوازشریف نے سرگودھامصحف ایئربیس کادورہ کیا ،، ائیر چیف سہیل امان نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،، اس موقع پر وزیراعظم نےپاک فضائیہ کےافسروں اورجوانوں کی صلاحیتوں کوسراہا،، جبکہ وطن کی خدمت کےلئےپاک فضائیہ کےجذبےکوخراج تحسین پیش کیا ،، وزیراعظم کوپاک فضائیہ کےچاق وچوبند دستےنےگارڈآف آنرپیش کیاوزیراعظم کوپاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پربریفنگ دی گئی ، انہوں نے پاک فضائیہ کی تربیتی مشقوں"ہائی مارک2016"کامشاہدہ کیا،جبکہ پاک فضائیہ کےلڑاکاطیاروں نےفلائی پاسٹ کامظاہرہ کیااس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کےشاہین ہمارافخرہیں،، پاک فضائیہ نےملکی دفاع کےلئےپاک فوج اوربحریہ کےساتھ مل کرکام کیا،، پاک فضائیہ نےملکی دفاع کےلئےکلیدی کرداراداکیا، فضائی مشقیں جن اہداف کےلئےکی گئیں وہ حاصل ہوں گے،، آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کا کردار انتہائی اہم ہے،، وزیر اعظم نے ہائی مارک مشقوں کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔