سپریم کورٹ نے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ نے لیگی ایم ایسپریم کورٹ میں لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے خلاف نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضی نے موقف اختیار کیا کہ جاوید لطیف کی ڈگری جعلی ہے۔ وہ آرٹیکل باسٹھ اورتریسٹھ کے تحت صادق اور امین نہیں رہے۔ جسٹس گلزار نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ بطور ووٹر آپ امیدوار کی اہلی کیسے چیلنج کرسکتے ہیں۔
جسٹس منظور نے کہا کہ دوہزار آٹھ کے الیکشن میں بھی جعلی ڈگری کا معاملہ آیا جسے درست قراردیا گیا تھا۔ دوہزار تیرہ کے الیکشن میں تو ڈگری کی ضرورت بھی نہیں تھی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف کے خلاف درخواست حلقے کے ووٹرمحمد افضل نے دائر کی تھی۔ن اے جاوید لطیف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔