امریکی شہر پیچر جہاں بھوت بستے ہیں
واشنگٹن امریکہ میں ایک ایسا شہر بھی ہے جہاں اب شاید ہی کوئی انسان باقی رہا ہوگا۔ 2009ء میں یہاں رہنے والے 20 ہزار افراد اپنا سب کچھ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ریاست اوکلاہاما کے شہر پیچر میں گزشتہ کئی برسوں سے بھوتوں کا بسیرا ہے۔ شہر میں اب صرف خاموش سڑکیں اور گلیاں باقی بچی ہیں۔ بازار اور دکانیں ویران پڑی ہیں۔