وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے چھوٹے کسانوں کی سہولت کے لیے اعلان کردہ کسان پیکج کو ستر ارب سے بڑھا کر سو ارب کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے چھوٹے کسانوں کی سہولت کے لیے اعلان کردہ کسان پیکج کو ستر ارب سے بڑھا کر سو ارب کر دیا، صوبے کے پانچ لاکھ کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے محکمہ لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹل طریقے سے کسانوں کا ڈیٹا بیس اکھٹا کرنے میں مصروف ہے، سکیم کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑسے کم اراضی کے مالک کاشتکار قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے، پہلی مرتبہ ایسے مزارعین بھی قرضہ حاصل کر سکیں گے جن کے پاس اپنی ذاتی زمین نہیں، صوبائی وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ جلد لاکھ کسانوں کا ریکارڈ جمع کر لیا جائے گا۔ جون تک ہدف مکمل کرنے کے بعد کسانوں کو موبائل فونز دے دیے جائیں گے جس سے قرض سے متعلق معلومات دی جائے گی۔ لینڈ ریکارڈ سینٹر تحصیل ساہیوال آنے والے کسان وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات سے کافی خوش دکھائی دیے، کسانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کی نا اہلیٰ کے باعث کسان تباہ ہو گئے ۔ قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ اکتیس دسبمر سے شروع ہو گا۔ ربیع اور خریف کی فصل پر پچیس ہزار اور چالیس ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے قرضہ دیا جائے گا۔ جبکہ ریکارڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری بھی کیاجائے گا۔