تمام افسران چوکنا رہیں تاکہ اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے : ایڈمرل ذکا اللہ

نیول ہیڈ کوارٹر کراچی میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ذکاءاللہ کی زیر صدارت بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کے دوران نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے اس موقع پر تمام فیلڈ کمانڈرز پر زور دیا کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اپنے ایریا آف رسپانسیبیلیٹی میں مستقل چوکنا رہیں تاکہ اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سکیورٹی کے متعلق ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف نے اس موقع پر پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران کو محنت سے کام جاری رکھنے کی تاکید کی۔