محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ سترہ نومبر کو ہوگا

محمد حفیظ بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے چودہ نومبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے ۔ جہاں برسبین میں قائم لیب میں وہ اپنے نئے اور مزید بہتر باولنگ ایکشن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔ آل راونڈر کا باولنگ ایکشن پہلی بار نومبر دو ہزار چودہ میں پاک نیوزی لینڈ ابو ظبی ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا ۔ جس کے بعد انہوں نے بھارت میں چنائی کی لیب میں میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا اور کامیاب قرار پائے ۔ تاہم جون دو ہزار پندرہ میں پاک سری لنکا گال ٹیسٹ میں ایک بار پھر ان کو مشکوک باولنگ ایکشن کے باعث مزید باولنگ سے روک دیا گیا ۔محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ۔ جو رواں سال جولائی میں ختم ہو گئی تھی ۔مگر انجریز کے باعث پروفیسر اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکے ۔باولنگ پر آئی سی سی کی پابندی کے بعد محمد حفیظ کا بلا بھی کچھ زیادہ رنز نہ اگل سکا اور انہیں دورہ انگلینڈ میں ناقص پرفارمنس کے بعد ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ۔پروفیسر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچ میں اب تک تین نصف سینچری بنا چکے ہیں