ڈونلنڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ رویہ کیسا رہے گا یہ کہناقبل ازوقت ہے، مسلمانوں کوٹرمپ کےبرتاؤ پر تشویش تھی اور ہے : سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

امریکا میں ہونےوالی تبدیل پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدارتی الیکشن میں دو امیدوار تھے ایک کامیاب ہوا جبکہ دوسرے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نےکہاکہ الیکشن سے قبل مہم میں ماحول ہوتاہے جبکہ بعد میں اور، ٹرمپ پاکستان کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے. وقت نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ اگر نو منتخب امریکی صدر مثبت سوچ کے ساتھ حکومت کریں گے تو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے مسائل پیدا نہیں ہوں گے ، سابق وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے خلاف بیان دینا آسان ہوتا لیکن عملی طور پر اقدام اٹھانا ممکن نہیں، پاکستان میں شفاف الیکشن ہوں توحیران کن تبدیلی آسکتی ہے۔