نواز شریف کی حکومت کو ریاستیں اور محل بنانے کا شوق ہے جمہوریت کا نہیں، ڈاکٹر عشرت العباد بہترین گورنر ہیں :مولا بخش چانڈیو

اپنے ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب چھوٹے صوبوں کو خاطر میں نہیں لاتے،نواز شریف کو ریاستیں اور محل بنانے کا شوق ہے جمہوریت کا نہیں،چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرنا وفاق کے لئے نقصان دہ ہے، پاکستان کی سلامتی کے لئے چھوٹے صوبوں کو اہمیت دینا ضروری ہے،مشیر اطلاعات سندھ کا گورنر عشرت العباد کے حوالے سے کہنا تھا کہ گورنر سندھ کی تقرری پر مشاورت ہونی چاہیے تھی،ڈاکٹر عشرت العباد بہترین گورنر ہیں،انہوں نے اپنا کام احسن طریقے سے کیا،گورنر سندھ کا بہت احترام کرتا ہوں۔