راولپنڈی کا سیاستدان ہر وقت گالیاں دیتا، پنجاب میں بلاول بھٹوزرداری انکا کام آسان کر رہے، عمران خان کا لہجہ بلاول اختیار کر رہے : خواجہ سعد رفیق

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سوائے گالیاں دینے اور بے ہودہ الزامات کے پی ٹی آئی کا کوئی کام نہیں، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوئی، ووٹر مولا جٹ کی بھڑک پسند تو کرتا ہے لیکن ووٹ نہیں دیتا، الیکشن میں ڈیڑھ سال رہ گیا وہ جانتے ہیں پی ٹی آئی کاکچھ نہیں بننا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو کھنڈر بنا دیاہے، بہتر ہوگا پیپلز پارٹی کراچی کا کچرا اٹھا لے، بلاول پنجاب میں پارٹی کوکھڑا کرتے ہیں تو ن لیگ مخالف ووٹ دو حصوں میں بٹےگا، پیپلز پارٹی اپنی کھوئی ہوئی حیثیت واپس لینا چاہتی ہے،سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو بے توقیر نہ کیا جائے، عمران خان کے والد غیر سیاسی آدمی تھے، کسی کے مرحوم والد کی بات کرنے والے اپنے گھر بھی دیکھ لیں۔