آرمی چيف جنرل راحيل شريف کا کور ہيڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ,امن و امان کی صورتحال ميں بہتری پرسکيورٹی فورسز اور انٹيلی جنس ايجنسيوں کو سراہا

آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چيف جنرل راحيل شريف نے کور ہيڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کيا اور جنوبی کمانڈ کے تحت جاری مشق "ريزیلينٹ رسپانس" کا جائزہ ليا،آرمی چيف کو مشقوں کے اغراض و مقاصد، دفاعی اور جارحانہ آپريشنز پر تفصيلی بريفنگ دی گئی،اس موقع پر شرکا سے گفتگو ميں آرمی چيف نے بہترين حربی صلاحيتوں اور آپريشنل تياريوں پر مکمل اطمينان کا اظہار کيا،بعد ازاں آرمی چيف جنرل راحيل شريف نے شہر قائد کی امن و امان کی صورتحال پرخصوصی سيکيورٹی کانفرنس کی صدارت کی۔کانفرنس ميں کور کمانڈر کراچی،آئی ايس آئی،ملٹری انٹيليجنس،ملٹری آپريشنز اور رينجرز کے ڈی جيز نے شرکت کی،آرمی چيف نے اس موقع پر ہدايت کی کہ کراچ کے شہريوں کے لئے ديرپا قيام امن کی خاطر صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون يقينی بنايا جائے۔