امریکی صدر باراک اوباما نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی, جمعرات کے روز ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر باراک اوباما نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی۔۔ امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جمعرات کے روز ملاقات کے لئے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ ملاقات میں صدر اوباما، نومنتخب امریکی صدر کو اقتدار کی منتقلی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر باراک اوباما آج کسی وقت نیوز کانفرنس میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور اقتدار کی پُرامن منتقلی سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔